’’مرحوم ابن کلیم ملک کا قیمتی اثاثہ تھے،فن خطاطی میں

’’مرحوم ابن کلیم ملک کا قیمتی اثاثہ تھے،فن خطاطی میں

انکی خدمات ناقبل فراموش ہیں ‘‘ مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار افسوس،فاتحہ خوانی

ملتان ( سٹاف رپورٹر)مشیر وزیر اعظم برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے ملتان میں نامور خطاط مرحوم ابن کلیم کے انتقال پر انکے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا۔انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔انکا کہنا تھا کہ مرحوم ابن کلیم ملک کا قیمتی اثاثہ تھے۔فن خطاطی میں انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔مرحوم نے خط رعنا سے ایجاد سے یہ ثابت کیا کہ انکو صدیوں پرانے فن خطاطی پر کمال (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

دسترس حاصل تھی۔مرحوم ابن کلیم کے صاحبزادے مختیار احمد نے عرفان صدیقی کو ابن کلیم کے قائم کردہ دبستان فروغ خطاطی کی خدمات بارے آگاہ کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر