ایم ڈی اے کی ملی بھگت‘ مبہم تشہیری مہم لوٹ مار کا ذریہ بن گئی
ملتان(نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب کی جانب سے ہاؤسنگ سیکمیوں کی تشہر کیلئے متعارف کردہ قوانین پر اپرٹی کے بزنس سے وابستہ اداروں اور گروپس تشہیری قوانین قوانین کو نظر انداز کرکے جہاں ایک طرف اپنے الا ٹیز تشہیری(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )
کو اندھیرے میں رکھا ہوا وہیں، اپنی طاقت کا ثبوت بھی دیا حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب ہاؤسنگ سکیمز اینڈ لینڈ سب ڈویژن کے رولز 2010،اور ترمیمی رولز 2014 پراپرٹی گروپ کروائیں اور اداروں کو اس امر کا پابند کرتے ہیں کہ وہ متعلقہ ادارے اور اتھارٹی سے ہاوسنگ سکیمز کی تشہیر کا این او سی لے۔ ہاؤسنگ سکیم بنانے والا ادارے، گروپس پر سکیم کا کل رقبہ، رہائشی، کمرشل پلاٹس، رہین شدہ پلاٹس، تکمیلی مدت، ہاوسنگ کی منظوری دینے والی اتھارٹی کا نام الاٹمنٹ کا طریقہ اور فروخت کیلئے پیش کردہ پلاٹوں کی تفصیل اپنی تشہیری مہم میں شامل کرے لیکن ملتان میں ایم ڈی اے کی ملی بھگت سے تشہیری میم کے قوانین کا مذاق اڑایا جارہا ہے تشہیری مہم مبہم انداز میں کی جارہی ہے۔ شہریوں کو ہاوسنگ سکیم کی تفصیلات سے لا علم رکھ کر صرف لوٹ مار کا ذریعہ بنا یا جارہا ہے۔