فاروق ستار شرجیل کی طرح ضمانت کرائیں یا عدالت پیش ہوں، مراد علی شاہ

فاروق ستار شرجیل کی طرح ضمانت کرائیں یا عدالت پیش ہوں، مراد علی شاہ

خیرپور (اے این این ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شرجیل میمن آج عدالت میں پیش ہوں گے اور عدالت جو بھی فیصلہ دے گی اس کا احترام کیا جائے گا۔فاروق ستارعدالتی احکامات کی پاسداری کریں وہ بھی شرجیل میمن کی طرح ضمانت لے لیں یا پھر عدالت کے سامنے پیش ہوجائیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرادعلی شاہ نے کہاکہ شرجیل میمن کو بچانا ہوتا تو انہیں کراچی میں اترنے کا کہتا ۔ فاروق ستار کچھ کیسز میں عدالت کو مطلوب ہیں جس میں عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں فاروق ستار کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ کئی ایسے کیسز بھی ہیں جس میں انہوں نے ضمانت نہیں کرائی ۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی کی جاگیر نہیں ،کوئی بھی اس میں آسکتا ہے۔ خیرپور میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ کی آمد شہر میں خاردار تار لگا کر جگہ جگہ راستے بند کئے گئے تھے ۔ مراد علی شاہ وسان ہاؤس گئے جہاں منظور وسان کے ساتھ چائے پی اور ہلکی پھلکی گفتگو کی ۔ مراد علی شاہ نے جیلانی ہاؤس میں سابق وزیر اعلی قائم علی شاہ سے ملاقات کی ۔ وزیر اعلی سندھ سے پہلے اپنے حلقہ سیہون شریف بھی گئے جہاں انہوں نے کھلی کچہری میں عوام کی شکایات سنیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول