افسران کی ملی بھگت سے ایم ڈی اے کو بھی دھوکہ‘ پلاٹس کا سائز کم کرکے کروڑوں روپے جیبوں میں ڈال لیے

افسران کی ملی بھگت سے ایم ڈی اے کو بھی دھوکہ‘ پلاٹس کا سائز کم کرکے کروڑوں ...

ملتان(نمائندہ خصوصی) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آفسران کی مبینہ ملی بھگت سے بااثر گروپس کی ہاوسنگ سکیمیوں میں لاٹیز کیلئے نو لاہوری مرلہ متعارف کرایا گیا ہے۔ لیکن اب ایم ڈی اے کے نام رہن رکھے جانے والے پلاٹس بھی 225 (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

سکوائرفٹ فی مرلہ پر مشتمل ہیں ۔ملتان کے موضعے درانہ لنگانہ ، بھکر عاربی اس کی زندہ مثال ہیں۔ ان مواضعات میں بننے والی ہاوسنگ سکیمیوں کے پلاٹس کا رمرلہ کا سائز 225سکوائر فٹ ہے ایم ڈی اے کو ڈویلپمنٹ کے عوض منتقل ہونے والے پلاٹس کے مرلے کا سائز بھی 225سکوارئر فٹ ہے ۔ ان گروپس اور ادارے نے جہاں ایک طرف اپنے الاٹیز کو اپنے نام اور کاروباری ساکھ پر لوٹا ہے وہیں ایم ڈی اے کو بھی دھوکا دیا ایم ڈی اے پلاٹس کا سائز کم کرکے کروڑوں روپے اپنی جیبوں میں ڈال لیتے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر