کارڈیالوجی سنٹر کوگیس کی فراہمی،پائپ لائن بچھانے کیلئے ابدالی روڈ ادھیڑ دیا گیا

کارڈیالوجی سنٹر کوگیس کی فراہمی،پائپ لائن بچھانے کیلئے ابدالی روڈ ادھیڑ ...

ملتان( خبر نگار خصوصی)کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ ملتان کو نئی سوئی گیس پائپ لائن کی فراہمی کیلئے نواں شہر چوک سمیت ابدالی روڈ کو ادھیڑ دیا گیاکھدائی کے باعث ٹریفک شدید جام شہری خوار ہوتے رہے۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز چھٹی کے روز محکمہ سوئی گیس کے ٹھیکیداروں نے نئی سوئی (بقیہ نمبر58صفحہ12پر )

گیس پائپ لائن کارڈیالوجی ہسپتال میں ڈالنے کیلئے نواں شہر چوک سمیت ابدالی روڈ کو کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ تک ادھیڑ ڈالا۔کھدائی کیلئے استعمال ہونے والی بھاری مشینری کے باعث ابدالی روڈ سے نواں شہر چوک تک ٹریفک جام رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مٹی اور رش کے باعث شہری متبادل راستہ اختیار کرنے پر مجبور رہے۔اس ضمن میں متاثرہ شہریوں نے ضلعی و سوئی گیس حکام سے نواں شہر چوک سے ابدالی روڈ تک روڈ کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر