یوتھ انٹرن شپ پروگرام‘ نوجوان کا مستقبل

یوتھ انٹرن شپ پروگرام‘ نوجوان کا مستقبل

رحیم یارخان(سٹی رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وایم این اے(بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

محترمہ مائزہ حمیدگجرنے کہاہے کہ وزیراعظم یوتھ انٹرن شپ پروگرام سے ہزاروں نوجوان مستفیدہورہے ہیں اورروشن مستقبل کے لیے محنت ولگن سے ہنرحاصل کررہے ہیں‘ حکومت ملک سے بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے شب وروزعملی اقدامات اٹھارہی ہے۔میڈیاسے ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے تحت ملک بھرسے 25ہزارنوجوانوں کومفت گریجوایشن ‘ ماسٹرزتک تعلیم اورڈپلومہ جات کروانے کے ساتھ ساتھ فی طالب علم 1200روپے ماہانہ اعزازیہ دیاجارہاہے ‘ اسی طرح مختلف سرکاری سیکٹرزمیں نوکریوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جارہی ہے تاکہ نوجوان بہترمستقبل بناکرملک وقوم کی تعمیروترقی میں اپناکرداراداکرسکیں.

مزید : ملتان صفحہ آخر