غلطی دانستہ یا نادانستہ ‘ ذمہ دار ہمیشہ کیلئے فارغ‘ محکمانہ کارروائی کیلئے لکھ دیا‘ چیئرمین تعلیمی بورڈ

غلطی دانستہ یا نادانستہ ‘ ذمہ دار ہمیشہ کیلئے فارغ‘ محکمانہ کارروائی کیلئے ...

ملتان( سٹاف رپورٹر ) چیئرمین تعلیم بورڈ پروفیسر ریاض ہاشمی نے کہا ہے کہ غلطی ہے یا جان بوجھ کر ایسا کیا گیا ہے ‘ ہم کسی بھی صورت میں اس صورتحال کو برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہیں‘ اس (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

لئے ڈسٹری بیوشن انسپکٹر حمید اللہ بیگ اورخواتین ریذیڈنٹ انسپکٹر ‘ امتحانی سنٹر سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کوامتحانی ڈیوٹی سے ہمیشہ کے لئے فارغ کرکے سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب کو ان چاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کے لئے لکھ دیا ہے ‘ انہوں نے ’’پاکستان‘‘ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ذمہ دار افراد تعلیمی بورڈ کی ڈیوٹی دینے کے اہل نہیں ہیں ‘آئندہ بھی کسی نے غفلت کی یا کسی بھی قسم کی بے ضابطگی سامنے آئی تو میرٹ پر ضابطے کی کارروائی کی جائے گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر