24/7 سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت کیلئے فنڈز مختص
رحیمیارخان(سٹی رپورٹر)24/7سنٹرز اور بنیادی مراکزصحت کے لیے فنڈز مختص۔تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبہ بھرکے24/7بنیادی مراکزصحت کے لیے اڑھائی لاکھ جبکہ بنیادی مرکزصحت کے لیے ایک لاکھ فی سنٹر(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
فنڈزمختص کردئیے جنہیں بذریعہ ہیلتھ کونسلزماں اوربچے کی صحت کے لیے استعمال میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے ‘ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبہ بھرمیں پانچ سوسے زائدبنیادی مراکزصحت کو24/7قراردیتے ہوئے ان سنٹرزپررات دن طبی سہولیات کی فراہمی خصوصاً ڈلیوریاں کروانے کی ہدایات جاری کی ہیں‘پنجاب حکومت نے ان دن رات چلنے والے مراکزمیں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کے لیے اڑھائی لاکھ روپے فی سنٹر الاٹ کیے ہیں جبکہ عام مراکزصحت کے لیے بھی ایک ایک لاکھ فنڈزمختص کیے گئے ہیں ‘محکمہ صحت کی طرف سے فنڈزکوآپریشن تھیٹرز‘آپریشن لائٹس ‘یوپی ایس اورماں وبچے کی صحت کے دیگراقدامات کے لیے استعمال میں لانے کی ہدایت کی ہے۔