ہائیکورٹ بار ممبر زخمی حالت میں ملنے پر نشتر ہسپتال داخل،بدستور بے ہوش

ہائیکورٹ بار ممبر زخمی حالت میں ملنے پر نشتر ہسپتال داخل،بدستور بے ہوش

ملتان( خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بارملتان کے ممبر کو زخمی اوربے ہوشی کی حالت میں ملنے پر نشترہسپتال میں داخل کرادیاگیاہے۔جبکہ لواحقین نے حالت کے پیش نظر ڈکیتی اورحادثہ کے امکان کو خارج کرتے ہوئے حملہ قراردے کرپولیس سے رجوع کرلیاہے۔تفصیل کے(بقیہ نمبر63صفحہ12پر )

مطابق گزشتہ سے پیوستہ رات سینئرقانون دان ملک منتظر مہدی مرحوم کے بیٹے ملک بخت یارمہدی کے سرپرچوٹ کے باعث زخمی اوربے ہوشی کے عالم میں چونگی نمبر 8 پرموجود ہونے کی اطلاع ان کے اہلخانہ کو ریسکیو کی جانب سے دی گئی جس پر انھیں نشتر ہسپتال میں داخل کرایاگیا جہاں بے ہوشی کے عالم میں ہی ان کے مختلف تشخیصی ٹسٹ کرنے کے ساتھ دماغ کا آپریشن بھی کیا گیا ہے اوراب تک بدستوربیہوشی کی حالت میں آئی سی یو میں موجود ہیں۔اس ضمن میں ان کے بھائی ابرارمہدی کے مطابق ہفتہ کی شام کو دوستوں کے ساتھ وقت گذارکررات گئے آناکا معمول تھا جبکہ ان کی جیب میں قیمتی موبائل اوررقم کے ساتھ موٹرسائیکل کے درست حالت میں ہونے کی وجہ سے ڈکیتی یا حادثہ کا امکان نہیں ہے اوران پرحملے کاخدشہ ظاہرکیاگیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر