ہری پور،جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ،نوٹس لینے کامطالبہ

ہری پور،جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ،نوٹس لینے کامطالبہ

ہری پو ر(نامہ نگار)تھانہ صدرہریپورکی حدودمیں جرائم کی شرح میں خطرناک حدتک اضافہ کسی کی جان ومال محفوظ نہیں پولیس کی کارکردگی انتہائی مایوس کن پولیس گشت نہ ہونے کی وجہ سے جرائم پیشہ افرادبلوں سے باہرآگئے، سکول کے اوقات میں گرلزسکولوں کے سامنے اوباش نوجوانوں کی مٹرگشت ،ذرائع کے مطابق تھانہ صدرہری پورکی حدودکے مختلف خارجی وداخلی راستوں اورباالخصوص سرائے نعمت خان کے مختلف لنک روٹس پرجرائم پیشہ افرادنے اپنادھاواجمارکھاہے اسلحہ سے لیس چوروں وراہزنوں نے شرفاء کاجیناحرام کررکھاہے رات کی تاریکی چھاتے ہی مختلف روٹس پرگاڑیوں اوردیرسے گھرجانے والے لوگوں کونقدی اورسامان سے محروم کردیاجاتاہے عوام بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عدم تحفظ کاشکارہیں مختلف سیاسی وسماجی حلقوں نے پولیس کے ارباب اختیارسے جرائم کی شرح پرفی الفورقابوپانے کامطالبہ کیاہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر