بجلی اور سوئی گیس کی طویل، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو حواس باختہ کر دیا

بجلی اور سوئی گیس کی طویل، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو حواس باختہ کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر، خبر نگار خصوصی) ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھرمیں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کو پریشان کردیا، درجہ حرارت میں اضافہ کے باوجود سوئی گیس کی بندش کا دورانیہ بھی کم نہ کیا گیا تفصیل کیمطابق ملتان الیکٹرک پاور کمپنی نے جنوبی پنجاب کے چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں کے صارفین کو بجلی کی فراہمی محدود کردی۔ اضافی بندش سے شہریوں اور تاجروں کی سرگرمیاں اور معمولات بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں۔ اتوار کے روز بھی جنوبی پنجاب کے چھوٹے شہروں اور دیہات میں بجلی کی طویل ترین بندش سے صارفین بری طرح سے متاثر رہے۔ ہر ماہ کے آخری دس روز میں ایس (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
ڈی اوز اور لائن سپرنٹنڈنٹس فیڈرز کے ڈی سیٹ اتروا کر شیڈول سے کئی گھنٹے زائد بجلی بند رکھتے ہیں جس سے صارفین شدید پریشانی اور مسائل کا شکار ہیں۔ شہریوں کو سماجی تقریبات اور شادی بیاہ کیلئے جنریٹرز کرائے پر حاصل کرنا پڑتے ہیں جو اضافی اخراجات کا سبب بن رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ملتان اور گردونواح میں درجہ حرارت30 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا لیکن گیس لو ڈشیڈ نگ کا دورانیہ کم نہ ہو سکا ۔ بتایا گیا ہے کہ شدیدگیس لوڈشیڈنگ کی و جہ سے ایل پی جی گیس کے من مانے نرخ وصول کرنے لگے ،بعض دکاندار اس سے بھی زیادہ قیمت وصول کر رہے ہیں‘ دن اور رات میں کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے ، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے، شہر کے مختلف علاقوں۔مظفرآبا د شا لیما ر کا لو نی ،گجرکھڈا،کینٹ۔گھنٹہ گھر،،ڈبل پھا ٹک،و لائیت آبادشالیمار کالونی‘ ایم ڈی اے چوک‘ پرانا شجاع آباد روڈ‘ معصوم شاہ روڈ‘ جلیل آباد‘ شریف پورہ‘ ممتاز آباد حسن آباد گیٹ نمبر 1اور 2‘ قیصر آباد‘ قذافی چوک‘ پیراں غائب روڈ‘ سمیجہ آباد‘ مدنی چوک‘ گلشن مارکیٹ‘ شاہ رکن عالم‘ حسن پروانہ،حرم گیٹ،دہلی گیٹ ،پاک گیٹ ،لو ہاری گیٹ،منظور آباد۔وا پڈا ٹا ؤن سمیت شہر کے اندرون و بیرون علا قوں میں رات 9بجے کے بعد کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے جبکہ چند ایک جگہوں پر گیس کی سپلائی تو بحال ہوتی ہے مگر پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جس کے باعث کھانا نہیں پکایا جا سکتا ‘ شہر ی ایل پی جی گیس خر ید نے پر مجبو ر جس کی و جہ سے گھر یلو بجٹ شد ید متا ثر، بازار سے مہنگے داموں کھانا خریدنے سے لوگ عاجز آگئے بچے بغیر نا شتے کے سکول جا نے پر مجبور ہو گئے۔گھر وں کے چو لہے ٹھنڈے پڑ گئے نا شتے اور کھا نے کے او قا ت میں گیس غا ئب۔بچے بغیر نا شتے کے سکول جا نے پر مجبور۔ملتان اور گردونواح کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے شہر یوں نے ا علی حکا م سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کر د یا۔