ٹریفک حادچات نے 4جانیں لے لیں، 15مسافرزخمی، بوری بند 3لاشیں برآمد

ٹریفک حادچات نے 4جانیں لے لیں، 15مسافرزخمی، بوری بند 3لاشیں برآمد

ڈیرہ غازیخان، روجھان، لودھراں (نمائندگان) 2مسافر بسیں ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئیں 2افراد جاں بحق15 شدید زخمی ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر 2 موٹر سائیکل سوار دم توڑ گئے دریائے سندھ سے 3نامعلوم افراد کی بوری بند نعشیں برآمد ‘ اس سلسلہ میں روجھان سے نمائندہ پاکستان کیمطابق کراچی سے مانسہرہ جانیوالی سپرمسعود کی کوچ نمبر Les4433اور مانسہرہ سے کراچی جانیوالی کوچ jab4242روجھان کے علاقہ انڈس ہائے وئے کن پر کراسنگ کرتے (بقیہ نمبر62صفحہ12پر )

ہوئے درمیان میں گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی آگئی جس کے باعث دونوں مسافر کوچ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس سے ٹریکٹر ٹرالی کا ڈارئیور محمداسماعیل موقع پر جاں بحق ہوگیا اور دونوں مسافر کوچ کے دوخواتین سمیت پندرہ مسافر شدید زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوانچارج ملک اعجازاحمد ریسکیو۱۱۲۲ ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کاسلسلہ شروع کیا جبکہ چار مسافر صورت خان ،سردار خان،محمدساجد اور عزیرخان کو حالت نازک ہونے پر شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان اور شیخ خلیفہ ہسپتال شاہوالی منقتل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد دی تاہم زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے کوچ کا مسافر عزیر خان دم توڑ گیا ڈیرہ غازیخان سے بیورورپورٹ کیمطابق تھانہ دراہمہ کی حدود نواحی علاقہ بستی بھائی کے قریب دریائے سند ھ سے دستی سپر کے مقام سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں پولیس نے تینوں لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا اور شناخت نہ ہونے پر جنرل بس سٹینڈ والے قبرستان امانتاًسپرد خاک کر دیا ایس ایچ او تھانہ دراہمہ چوہدری اللہ ڈتہ گجر کے مطابق دریائے سندھ سے ملنے والی تینوں لاشیں ناقابل شناخت ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر علم ھوگا کہ ان تینوں نامعلوم افراد کو قتل کیا گیا لودھراں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق ٹر یکٹر ٹر ا لی کی ز د میں آ کر دو مو ٹر سا ئیکل سو ا ر جا ں بحق بتا یا گیا ہے کہ سو ئی وا لا رو ڈ پر ٹر یکٹر ٹر ا لی کی ز د میں آ کر دو مو ٹر سا ئیکل سو ا ر ا شفا ق ولد غلا م نبی بیس سا لہ اور صا بر و لد عمر 21 سا لہ مو قع پر ہی جا ں بحق ہو گئے جبکہ ٹر ا لی ڈ را ئیو ر ہا شم مو قع سے فر ا ر ہو گیا تھا نہ قر یشی والا پو لیس مصر و ف تفتیش ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر