واپڈا کے اعلی حکام دو فیڈرز سے بیک وقت لائنیں لینے والوں کے خلاف کاروائی کریں ،عوامی حلقے

واپڈا کے اعلی حکام دو فیڈرز سے بیک وقت لائنیں لینے والوں کے خلاف کاروائی ...

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)واپڈا کے اعلی حکام دو فیڈرز سے بیک وقت لایئنیں لینے والوں کے خلاف کاروائی کریں ، دو فیڈرسے استفادہ کرنے والوں کی وجہ سے ٹراسفارمر پر لوڈ ہونے کے ساتھ ساتھ روزانہ بش ، لیڈ اور جھمپر کی خرابی کی وجہ سے صارفین کو مشکلات اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے بار بار شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوتی ۔اپنے مشترکہ بیان میں اہلیان امام بارگاہ روڈ دیدار علی ، ماسٹر کمال حسین ، سعادت علی اور دیگر نے کہا کہ اہلیان علاقہ نے ایسے تمام غیر قانونی اور خطرناک لائینوں کو گرایا جب کہ پاراچنار کے ایس ڈی او نے دوسرے دن دوبارہ ان دو فیڈراستعمال کرنے والوں کو یہ کہتے ہوئے زبردستی لائن ڈلوایا کہ یہ واپڈا کے چیف کا حکم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دو فیڈر استعمال کرنے کی وجہ سے حادثات بھی پیش آئے ہیں جن میں واپڈا کے دو اہلکار جان بحق ہوچکے ہیں اس کے باوجود واپڈا والے دو فیڈر استعمال کروانے سے باز نہیں آتے ۔ انہوں نے واپڈا کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ پاراچنار واپڈا کا قبلہ درست کیا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر