ریٹائرڈ آئی جی پی ناصر درانی کو عوامی حلقوں کی زبردست خراج تحسین

ریٹائرڈ آئی جی پی ناصر درانی کو عوامی حلقوں کی زبردست خراج تحسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سبکدوش ہونے والے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواناصردورانی کے خدمات پرایک جائزہ ۔خیبر پختونخوا میں ملٹنسی کے خطرناک ترین حالات میں پولیس کو حوصلہ دینے اور پولیس مورال کو برقراررکھنے کیلئے آئی جی ناصر درانی نے دن رات محنت کر کے پولیس کو جدید خطو ط پر استوار کر دیا ۔ خیبر پختون خواہ پولیس فورس کو پاکستان کا نمبر ون فورس متعارف کرایا۔ پولیس میں اصلاحات کرکے پولیس کو سیاسی مداخلت سے آزاد کر دیا ہے ۔پولیس اپ گریڈیش کا سمری تیار کر کے صوبائی حکومت کوارسال کرکے ان کی منظوری بھی ناصر خان درانی کے مرہوں منت ہیں،مختلف سیاسی ،سماجی ،عوامی حلقوں اور پولیس جوانوں کا زبردست خراج تحسین۔چار سال خیبر پختونخوا میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواناصردورانی گزشتہ روز مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔ان کی خدمات مثالی ہیں اور ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا ،ناصردورانی نے پولیس میں بھرتی کو شفاف بناتے ہوئے اورسیاسی مداخلت سے پاک کرنے کیلئے نئی بھرتیوں کو این ٹی ایس کے ذریعے کرانے کی پالیسی بنائی۔بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعے کروائے۔ناصردورانی نے دور افتادہ علاقوں سمیت جہاں ضرورت ہو وہاں سینکڑوں پولیس چوکیوں ۔پوسٹس۔نئے تھانے بنوانے کی منظوری دی جس سے عوام اور پولیس دونوں کو سہولیات میسر آئے۔ناصردورانی نے کمیونٹی پولیس متعارف کرایا۔انٹی ٹریرسٹ پوسٹ بنا یا ۔جو مثالی اقدات ثابت ہوئے۔عوام اور پولیس کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے لیزان کمیٹیاں اوردیگر کمیونٹی کمٹیوں کا قیام عمل میں لایا ۔انتہائی دلیر،بھادر، مخلص،دیانت دار،ایماندار،خوش اخلاق، پولیس کو کافی حد تک کرپشن سے پاک کردیا ہے اور عوام دوست پولیس جرنیل تھے۔پراگراس کلچر ختم کردیا ہے پولیس میں سزہ اور جزاء کا نظام قائم کر دیا ہے۔پولیس کے تنخواہوں میں ریکارڈ اضافہ کرادیا۔دہشت گردی میں شہید ہونے پولیس جوانوں کے لواحقین کیلئے بے پناہ مراعات دئے ۔دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے موائثر اقدامات اٹھائیں۔انتہائی ذہین اور قابل پولیس جرنیل تھے۔ خیبر پختون خواہ پولیس میں سینکڑوں نئے اصلاحات کرا کرسبکدوش ہونے والے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواناصردورانی خان نے کے پی پولیس فورس کو پاکستان کا بہترین فورس کی طور پر متعارف کرایا ،سینکڑوں اصلا حات سے واضح ہوا کہ خیبر پختون خواہ پولیس امن پسند ۔فرض شناس ۔بہادر،پرعزم اور حا لات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح چوکس اور تیار ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ خیبر پختون خواہ پولیس اپنی نمبر ون والی فورس کی حثیت کو برقرار رکھنے میں کس حد تک اگے جا سکتی ہے ۔نئے تعینات انسپکٹر جنرل آف پو لیس خیبر پختون خواہ کو اپنی پیشرو کے مثبت اصلا حات اور ریفارمز کو قایم رکھنے اور پولیس کو جدیدیت کے نئے عنصر اور پرانے روایات کے درمیان کہاں تک اگے لے جا سکتا ہے ۔۔