نوشہرہ ،سینکڑوں افراد کا جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان

نوشہرہ ،سینکڑوں افراد کا جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان

نوشہرہ(بیورورپورٹ)علاقہ خوڑہ نظام پور یونین کونسل کاہی میں جماعت اسلامی کے زیرانتظام ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت جنرل کونسلر جاوید خٹک نے کی تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن سینکڑوں کی تعداد میں دیگر پارٹی سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کااعلان کیا جن میں سابقہ ایم اپی اے میجربصیر خٹک کے چچازاد بھائی محمد نصیرخٹک اور پی ٹی آئی کے جنرل کونسلر جاوید خٹک اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کے سیکرٹری اطلاعات افتخار احمدخان اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیرزمان خٹک نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی واحد عوامی ترجمان جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ عوام کے فلاح وبہود اور ان کو دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دئیے جس کی بدولت آج سینکڑوں کی تعداد میں عوام جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں جماعت اسلامی صوبے کی سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی ثابت ہوگی عوام کا جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق پر اعتماد اس بات کا مظہر ہے کہ جماعت اسلامی ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور اس کی دیانتداری وامانتداری کے چرچے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور اسی بات نے مخالفین کی ناک میں دم کررکھا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر