ٹانک پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں،ملزم گرفتار
ٹانک (نمائندہ خصوصی)ٹانک پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر رسول شاہ کی ہدایت پر تھانہ شہید مرید اکبر ایس ایچ او فہیم ممتاز خان نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش تحصیل ولد حکم دین قوم بیٹنی سکنہ تتور کو چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے ایک کلو چرس ، ترازو اور پستول برامد کرکے حوالات میں بند کردیا جبکہ تھانہ ملازئی کے ایس ایچ او آدم خان نے سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران گاؤں ملازئی میں سولر چوری میں ملوث فضل داؤد نامی ملزم کو گرفتا ر کرلیا ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف سمیت درجنوں کارتوس اور مال مسروقہ برامد کر لیاگیا۔