ڈی ایس پی حویلیاں کی پٹیاں آمدعلماء سے خصوصی ملاقات

ڈی ایس پی حویلیاں کی پٹیاں آمدعلماء سے خصوصی ملاقات

ہری پو ر(نامہ نگار)ڈی ایس پی حویلیاں کی پٹیاں آمدعلماء سے خصوصی ملاقات مدرسہ کے بورڈکوانچارج چوکی چمہڈکی طرف سے مٹانے کے معاملہ کوخوش اسلوبی سے حل کرنے کاامکان، یوسی چمہڈکے موضع پٹیاں میں رجسٹرڈمدرسہ کے آویزاں بورڈکوانچارج چوکی چمہڈکی طرف سے مٹانے کے خلاف سنی علماء کونسل کے وفدنے ڈی ایس پی حویلیاں کیڈٹ خورشیدخان سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے مدرسہ کے بورڈکومٹانے پرتحفظات کااظہارکیاجس پرڈی ایس پی کیڈٹ خورشیدخان گزشتہ روزبنفس نفیس پٹیاں پہنچ آئے اوربورڈمٹانے سے متعلق معاملات کواحسن طریقہ سے حل کرنے کے لیے تمام ترمعاملات کاجائزہ لیاامیدظاہرکی جارہی ہے کہ ڈی ایس پی کیڈٹ خورشیدخوش اسلوبی سے انچارج چوکی چمہڈکی طرف سے مدرسہ کے بورڈکومٹانے کے معاملات حل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر