ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی پر مبنی رچ پروگراموں کاآغاز

ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی پر مبنی رچ پروگراموں کاآغاز

ہری پو ر(نامہ نگار)ڈائریکٹوریٹ آف کلچرگورنمنٹ خیبرپختونخواہ کے تعاون سے مقامی سماجی تنظیم ہدف نے ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی پرمبنی رچ پروگراموں کاآغازکردیاہے اس سلسلہ میں گزشتہ شب گاؤں پنڈجمال خان یونین کونسل ریحانہ میں علاقائی موسیقی اورحجرہ محفل کااہتمام کیاگیاجس میں علاقہ کی عوام نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔اس تقریب کے مہمان خصوصی رفیق خان ناظم تحصیل کونسل تھے دیگرزعماء میں سیف اللہ خان ناظم ویلج کونسل نوردی، ظفرخان ناظم ویلج کونسل ریحانہ، بابرخان ناظم ویلج کونسل چھپڑا، ناظم ویلج کونسل پنڈجمال خان نصرت اقبال اورنائب ناظم سیدصغیرحسین شاہ کے علاوہ دیگرکونسلرزنے بھی شرکت کی ۔پروگرام کے آغازمیں ہدف تنظیم کے پروجیکٹ ڈائریکٹرساجدمحمودخان نے رچ پروگراموں کے انعقادپرروشنی ڈالی اوراس کی افادیت سے حاضرین کوآگاہ کیاتقریب میں علاقائی ثقافت پرمبنی شاندارپروگرام پیش کیاجسے حاضرین محفل اورباالخصوص نوجوانوں نے بہت پسندکیارچ پروگراموں کے انعقادکامقصدعلاقہ کی مخصوص روایات کواجاگرکرناہے محفل میں شریک حاضرین نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہاکہ لگتا ہے کہ پروجیکٹ ہذاکے مقاصدکے حصول میں خاطرخواہ کامیابی حاصل ہوگی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر