ہم عمران خان کے نظریے کے کارکن ہیں،اقبال حسین

ہم عمران خان کے نظریے کے کارکن ہیں،اقبال حسین

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف کے صوبائی رہنما سرتاج خان اور یو سی ساولڈھیر ویلج بلندی ناظم اقبال حسین نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے نظریے کے کارکن ہیں۔ ہمارے خلاف پروپیگنڈے میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ہم چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے سپاہی ہیں۔ انکے آواز پر لبیک کہیں گے۔ پارٹی کارکن کے حیثیت سے اپنے لیڈروں کا ویژن آگے بڑھائیں گے۔ پارٹی کے امیج خراب کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ سوشل میڈیا پر اپنے غریب دوستوں کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کرینگے۔ کسی کے ذاتی معاملے میں الجھنے کی ضرورت نہیں پارٹی ٹھنڈے دل سے آگے بڑھتے ہیں۔ پارٹی کے آئین پڑھے بغیر عہدیدار کو پارٹی ڈسپلن سیکھنا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاٹلنگ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ تحصیل کاٹلنگ کے جنرل سیکرٹری نے پارٹی کو مضبوط اور فعال بنا رکھا تھا۔ انکی وجہ سے این اے گیارہ اور حلقہ 29 بھاری اکثریت سے جیتا تھا۔ یہ انکی محنت اور عمران خان کے نظریے کا برکت تھا۔ انہوں نے اپنے عہد کے دوران پارٹی کی بے لوث دن رات خدمت کی اپنے محنت مزدوری کی جمع پونجی خرچ کئے آج انکو کس جرم کی سزادی جارہی ہے۔ بغیر کسی الزام کسی مائی لال ہمیں پارٹی نکال سکتی ہے۔ ہم صرف پارٹی کے چیئر مین عمران خان کو جواب دہ ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر