حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے :مظفر سید

حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے :مظفر سید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ ( بیو ر ورپو رٹ ) وزیر خزانہ مظفر سید ایڈو کیٹ نے کہا کہ صو با ئی حکومت کھیلوں کے فرو غ اور نو جوانوں کو صحت مندانہ سرگر میاں فراہم کر نے کے لے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں ،ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے تیمرگرہ ریسٹ ہاو س گراونڈ میں ڈسٹر کٹ عمر مو با ئل والی بال ٹو ر نا منٹ کے فا ینل میچ کے بعدتقر یب تقسیم انعامات سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا ، دو ہفتے جاری ٹو ر نامنٹ میں ضلع بھر سے24ٹیموں نے حصہ لیا ،فاینل میں بیسٹ آف تھری فارمولے کے تحت پیراڈا ئیز کلب کیتیاڑی نے یاسین کلب خو نگی کو 2سٹر یٹ سے ہراکر ٹو رنامنٹ جیت لیا صو با ئی وزیر خزانہ مظفرسیدایڈ وکیٹ نے اس موقع پر وا ضح کیا کہ قوم کی اُ میدوں کا محور اور مرکز نوجوان طبقہ ہے ،کل آبادی کا 62فیصد حصہ نو جوانوں پر مشتمل ہے ،کھیل کو د اور دوسرے صحت مندانہ معاشر ے کی عکاس ہے ،جن قوموں کے کھیلوں کے میدان آباد ہو تے اُ ن کے اسپتال ویران ہو تے ہے ،صوبا ئی حکومت اپنے پا لیسی کے مطابق تمام تحصیلوں میں جد ید سہو لیا ت سے سے اراستہ اسٹیڈ یم تعمیر کرئیگی،انہوں نے کہا کہ تیمرگرہ میں اسٹیڈیم تعمیر کرانے کے لئے فنڈز ریلیز ہو چکے اراضی کے لے مناسب مقام ملنے پر تعمیراتی کا م کا ااغاز ہو جا ئیگا ،اس موقع پر انہوں نے ارگنایز نگ کمیٹی کے لئے 50ہزار روپے گرانٹ ،جبکہ ونر ،رنر ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافیاں اور ٹو ر نامنٹ کے دوران بہتر ین کار کر د گی کا مظاہرہ کر نے والے کھلاڑیوں میں شیلڈ ز،میڈلز تقسیم کے ،جبکہ عمر مو با ئیل کی جانب سے رحمٰن اللہ خان نے فاتح ٹیم کے 10ہزار اور رنر ٹیم کے لئے 5ہزار نقد کا اعلان کیا ۔اس موقع پر ضلعی کونسلر ز حکیم خان ،نظرگل سمیت تماشائیوں کی کثیر تعداد موجود تھی