آئی ڈی پیز کی فوری واپسی یقینی بنائی جائے ،ملک وقار

آئی ڈی پیز کی فوری واپسی یقینی بنائی جائے ،ملک وقار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاراچنار(نمائندہ پاکستان)کرم ایجنسی کے طوری بنگش قبائل کے جرگے نے حکومت سے آئی ڈی پیز کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ 35 سال سے اپنے علاقے سے بے گھر 200 خاندانوں کو دوبارہ لوئر کرم میں آباد کیا جائے۔بنگش ہاوس پاراچنار میں منعقدہ طوری بنگش قبائل کے مشترکہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عمائدین ملک وقار احمد خان ،ملک جمشید خان ، ملک ظفر علی ، ڈاکٹر حسین جان ، منصب علی اور دیگر عمائدین نے کہا کہ 35 سال سے وہ اپنے علاقے سے بے گھر ہوگئے ہیں اور اپنے علاقے سے باہر آئی ڈی پیز کی زندگی گزار رہے ہیں۔ عمائدین نے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر آئی ڈی پیز کی حیثیت دی جائے اور دیگر آئی ڈی پیز کی طرح مراعات دیجائیں۔ عمائدین نے کہا کہ وہ مزید آبائی علاقوں سے دوری برداشت نہیں کرسکتے گورنر کے پی کے ، متعلقہ حکام انصاف کے تقاضے پورے کرے اور 35 سال سے بے گھر افراد جو کہ در بدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں کو دوبارہ اپنے علاقوں میں آباد کرنے کیلئے فوری اور سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔