رستم ،متاثرین سوات ایکسپریس وے سدھوم پریس کلب پہنچ گئے
رستم(نمائندہ پاکستان ) متاثرین سوات ایکسپریس وے سدھوم پریس کلب پہنچ گئے، 80ہزار فی مرلہ آراضی کی قیمت 14ہزارمقرر کردی، بااثر افراد کی ایماء پر سروے میں تبدیلی سراسر ظلم و ناانصافی ہے حکومت ہمیں انصاف دلائیں بصورت دیگر ہم اہل واعیال کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ سدھوم پریس کلب رستم میں پریس کانفرنس کے دوران متاثرین جنرل کونسلرسید ہارون باچہ کی قیادت میں رفیق حسین، محمد سعید اور دیگر نے بتا یا کہ سوات ایکسپریس وے کے پہلے سروے میں خوروکوٹھو کے مقام پرپل کی تعمیر سے ہمارے آراضی محفوظ تھیں لیکن چند بااثر افراد کی ایماء پر دوبارہ سروے کے دوران ہمارے گھر اور آراضی دونوں شامل کردیئے گئے جو سراسر ظلم اور ناانصافی ہے دوسری طرف حکومت نے آراضی کا بہت کم معاوضہ مقرر کردیا ہے جو موجودہ مارکیٹ قیمت سے انتہائی کم ہے یہاں ہمارے آس پاس فی مرلہ کی قیمت 80 ہزار روپے ہے جبکہ حکومت نے صرف 14ہزار مقرر کرکے غریب عوام کی گلے پر چھری پھیرنے کے مترادف ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ ہمارے آراضی اور گھروں کی قیمت مارکیٹ کی قیمت کے برابر کریں ورنہ ہمیں اس کے بدلے گھر اور اراضی دیں بصورت دیگر پورے گاؤں کو ساتھ لیکر بھر پور پرامن احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داراصوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔۔۔