نظریاتی پارٹی کارکنوں کے تحفظات سے آگاہ ہیں:اختر علی چٹان

نظریاتی پارٹی کارکنوں کے تحفظات سے آگاہ ہیں:اختر علی چٹان

الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ :تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء اختر علی چٹان نے کہا ہے کہ شانگلہ میں نظریاتی پارٹی کارکنوں کے تحفظات سے اگاہ ہیں جلد عمران خان سے ملاقات میں کارکنوں کے تحفظات اٹھائیں گے،میں عمران خان کے ساتھ ہو ں اور کسی بھی گروپ کو سپورٹ نہیں کرتا اور نہ ہی تحریک انصاف میں کسی گروپ کو مانتاہوں ،شانگلہ میں تحریک انصاف ایک مضبوط قوت بن کر ابھری ہے۔کوئی بھی غلط فہمی میں نہ رہے ائندہ دور پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا،پارٹی کسی کا مراث نہیں نظریاتی کارکنوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،پارٹی کارکن ہمارا اثاثہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز الپوری میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اختر علی چٹان نے کہا کہ شانگلہ میں ایک غلط فہمی کی وجہ کچھ مفاد پرست ٹولہ پارٹی میں نفرتوں کے ذریعے درھاڑ یں ڈالنے کی ناکام سازش ہوتی رہی لیکن ہم ان لوگوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملادیں گے۔ایک سوال کے جواب میں پی ٹی ائی کے صوبائی رہنماء اختر دعلی چٹان نے واضح کیا کسی بھی گروپ بندی کے حق میں نہیں اور نہ ہی کسی گروپ کا حصہ ہوں بلکہ پاکستان تحریک انصاف کا ایک ادنےٰ ورکر ہوں ، تحریک انصاف کے نظریاتی پارٹی کارکنوں کے تحفظات سے اگاہ ہیں جلد عمران خان سے ملاقات میں کارکنوں کے تحفظات اٹھائیں گے شانگلہ میں پارٹی کی جانب سے مقرر کردہ تنظیم کی مکمل سپورٹ جاری رہے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر