طویل دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

طویل دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(آئی این پی) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ایشائی ممالک کے طویل دورے کے بعد بیجنگ سے وطن واپس پہنچ گئے ، ہوائی اڈے پر چینی وزیر خارجہ ،بیجنگ میں سعودی سفیر اور دوسرے اعلی حکام نے انھیں الوداع کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ایشائی ممالک کے طویل دورے کے بعد بیجنگ سے وطن واپس پہنچ گئے۔سعودی شاہ سلمان نے ملائشیا ،انڈونیشیا ، برونائی دارالسلام ،جاپان اور چین کا ایک ماہ کو محیط دورہ کیا ہے اور ان ممالک کی قیادت کے ساتھ سعودی عرب کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بات چیت کی ہے اور ان کے درمیان دوطرفہ تعاون کے متعدد سمجھوتے اور معاہدے طے پائے ہیں۔خادم الحرمین الشریفین وزرا ،سرکاری حکام اور کاروباری شخصیات پر مشتمل ایک بڑا وفد لے کر ان ممالک کے دورے پر گئے تھے اور انھوں نے جاپان اور چین کے ساتھ خاص طور پر کاروباری روابط مضبوط بنانے اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مذاکرات کیے ہیں۔