’’سی پیک‘‘ :12 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ مکمل

’’سی پیک‘‘ :12 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ مکمل
’’سی پیک‘‘ :12 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی) پلاننگ کمیشن کے حکام نے کہاہے کہ گوادر کی بندرگاہ کے ذریعے چینی مصنوعات کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کا خواب حقیقت میں تبدیل ہورہاہے۔ ملک میں 12 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ مکمل کیا جا چکا جبکہ اس شعبہ میں 33 ارب ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کی گنجائش ہے۔ گذشتہ دو سال کے دوران سڑکوں کے بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر و ترقی کیلئے 9.5 ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام جاری ہے جو آئندہ تین سال تک مکمل کر لیا جائیگا۔ اس منصوبے کے تحت تین سال کے دوران 1300 کلومیٹر طویل موٹرویز بنائے جارہے ہیں۔

بھارت کو سی پیک سے فائدہ اٹھانا چاہئے، مقبوضہ کشمیر معاشی سرگرمیوں کی راہداری بن سکتا ہے: محبوبہ مفتی

حال ہی میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے سیالکوٹ تا لاہور موٹروے کا افتتاح کیا جبکہ ملتان، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان کا منصوبہ بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ پلاننگ کمیشن کی دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی سال 2016-17 کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں وزارت مواصلات کے 84منصوبوں کیلئے ایک کھرب 93ارب 28 کروڑ 52لاکھ 65 ہزار روپے مختص کئے ہیں۔ علاوہ ازیں پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت ہوا سے بجلی پیدا کرنیوالے3 منصوبوں سے اس سال پیداوار شروع ہو جائیگی، منصوبوں سے 300 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔

وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ ہوا سے50 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ہائیڈرو چین منصوبہ اگلے ماہ مکمل ہو جائیگا جبکہ99 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا یو ای پی ونڈ پاور منصوبہ ستمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ اسی طرح سچل انرجی ڈویلپمنٹ منصوبہ جون تک مکمل ہو گا۔

مزید :

اسلام آباد -