سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے سے متعلق تحریک انصاف کی اپیل خارج کر دی

سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے سے متعلق تحریک انصاف ...
سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے سے متعلق تحریک انصاف کی اپیل خارج کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے لیگی ایم این اے خواجہ آصف کے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست خارج کر دی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نےوفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے حلقہ این اے 110میں دوبارہ الیکشن کرانے کے حوالے سے تحریک انصاف کے عثمان ڈار کی نظر ثانی اپیل خارج کر دی ۔

امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے خلاف عدالتی حکم نامے کے بعد ٹرمپ کو ایک اور دھچکا لگ گیا

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ الیکشن ریکارڈ مال خانوں میں پھینکا جاتا ہے ۔کوئی گراﺅنڈ موجود نہیں جس پر نظر ثانی کی جائے ، سپریم کورٹ نے درست فیصلہ کیا تھا ۔آپ کے دس لوگوں کے کہنے پر پورا الیکشن کیسے کالعدم قرار دیے دیں ۔ غیر تصدیق شدہ ووٹوں کو جعلی نہیں کہہ سکتے ۔
تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ تین حلقوں کا ریکارڈ آج تک نہیں ملا ۔چار سے پانچ نکات قابل غور ہیں ، 8773کاﺅنٹر فوائلز بھی نہیں ملیں ۔ خواجہ آصف کے انتخابی عملے سے ملاقات ریکارڈ کا حصہ ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -