افریقی فٹبالر خوشی میں بے قابو، گولز کو اہلیہ اور گرل فرینڈز کے نام کردیا
جوہانسبرگ (ویب ڈیسک) گھانا سے تعلق رکھنے والے فٹبالر محمد انس نے اجیکس کیپ ٹاﺅن کے خلاف فری سٹیٹ سٹارز کیلئے 2 گول کی فتح پر پرفارمنس دینے کے بعد جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ’فاش‘ غلطی کردی، مین آف دی میچ ایوارڈ ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انس نے کہا کہ میں اپنی یہ پرفارمنس اپنی اہلیہ اور گرلڈ فرینڈ کے نام کرتا ہوں، تاہم انہیں جلد ہی اپنے ’اون گول‘ کا اندازہ ہوگیا۔ جس پر انہوں نے معاملہ سنبھالتے ہوئے کہا کہ میں اپنی اہلیہ سے انتہائی معذرت کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ میں انہیں دل کی گہرائیوں سے محبت کرتا ہوں تاہم اس پر ان کے ساتھی پلیئرز نے دلچسپ تبصرے کئے۔ گیون زونڈی نے ٹوئٹ کیا کہ ’انس نے دو گول دو خواتین کے نام کئے۔‘ ریپاگوریہپز نے لکھا کہ ’محمد انس نے دو گول بنانے کے علاوہ ایک ’اون گول‘ بھی کرلیا۔‘