خضدار میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 4ریکارڈ کی گئی

خضدار میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 4ریکارڈ کی گئی
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 4ریکارڈ کی گئی

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے خوفزد ہ ہو کر لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں خضدار کے علاقے نال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز خضدار کے قریب تھا اور گہرائی 25کلو میٹر تھی ۔

مزید : کوئٹہ