کرینہ کپور نے اپنے بیٹے کیساتھ ایسی حالت میں تصویر جاری کر دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا، ہر کوئی کرینہ کپور کو۔۔۔

کرینہ کپور نے اپنے بیٹے کیساتھ ایسی حالت میں تصویر جاری کر دی کہ سوشل میڈیا ...
کرینہ کپور نے اپنے بیٹے کیساتھ ایسی حالت میں تصویر جاری کر دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا، ہر کوئی کرینہ کپور کو۔۔۔

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیف علی خان اور کرینہ کپور کا بیٹا تیمور اس وقت شائد سب سے مشہور بچہ ہے جس کی ایک تصویر منظرعام پر آئی تو اس کی خوبصورتی کے چرچے ہر جانب ہونے لگے۔اب تیمور کی ایک اور تصویر بھی منظرعام پر آ گئی ہے لیکن اس مرتبہ وہ اپنی ماں، یعنی کرینہ کپور کی گود میں مسکرا رہے ہیں اور ہر جانب سے کرینہ کپور کی اس تصویر کو ناصرف پسند کیا جا رہا ہے بلکہ انہیں مبارکباد بھی دی جا رہی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرینہ کپور تیمور کے سر پر بوسہ دے رہی ہیں اور تیمور انتہائی خوش دکھائی دے رہا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ خبریں منظرعام پر آئی تھیں کہ جب سیف علی خان نے تیمور کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو کرینہ کپور ناراض ہو گئی تھیں اور اس کا اظہار سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں بھی کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”ہاں! وہ خوش نہیں تھی، وہ کہہ رہی تھی کہ ’نظر لگ جائے گی اور بس اس طرح کا سب کچھ‘ لیکن اگر نظر لگی ہوتی تو کرینہ کپور اس وقت ہسپتال میں ہوتی، میں ان باتوں پر یقین نہیں رکھتا۔“

#TaimurAliKhan giggles away as mommy #KareenaKapoorKhan gives him a kiss!

A post shared by Filmfare (@filmfare) on

اس کے بعد انہوں نے تصویر کے سوشل میڈیا پر آنے کی اصل وجہ بھی بتا دی اور کہا کہ ”میں یہ تصویر شیئر نہیں کرنا چاہتا تھا۔ یہ میری واٹس ایپ کی پروفائل پکچر تھی، لیکن کوئی بات نہیں، تیمور کو چھپانے کا بھی کوئی منصوبہ نہیں تھا۔“

مزید : تفریح