ایک ’برگر لڑکی‘ کیلئے اکیلے سفر کرنا کتنا مشکل ہے اور گھر سے نکلتے ہوئے اس کی والدہ نے اسے کونسی تین نصیحتیں کیں؟ اس لڑکی نے سب کچھ بتا دیا، واضح پیغام بھی دیدیا

ایک ’برگر لڑکی‘ کیلئے اکیلے سفر کرنا کتنا مشکل ہے اور گھر سے نکلتے ہوئے اس ...
ایک ’برگر لڑکی‘ کیلئے اکیلے سفر کرنا کتنا مشکل ہے اور گھر سے نکلتے ہوئے اس کی والدہ نے اسے کونسی تین نصیحتیں کیں؟ اس لڑکی نے سب کچھ بتا دیا، واضح پیغام بھی دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں روزانہ لاکھوں لوگ پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرتے ہیں ، پبلک ٹرانسپورٹیشن کے مختلف ذرائع میں روز بروزاضافے سے لوگوں کا سفر کرنا آسان ہو رہا ہے مگر اس کے باوجودپبلک ٹرانسپورٹ میں لوگوں کا رش برگر بچوں کیلئے پریشانی کا باعث ہے ۔

میٹرو بس میں سفر کرنے والی لڑکی سمیعہ سعید نے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفرکے ذاتی تجربے اور اپنی والدہ کی ہدایات کو بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو چاہئیے کہ وہ  جیب میں وائلٹ رکھ کر میٹرو بس میں سفر کرنے سے گریز کریں ۔

سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا ، تحریک انصاف کی امیدوں پر پانی پھر گیا

سمیعہ سعید نے اپنی والدہ کی ہدایات کے حوالے سے لڑکیوں کو پیغام دیا ہے کہ دوران سفر اپنی سب سے ضروری اور قیمتی چیز یعنی ”دوپٹہ“ ضرور اوڑھیں اور جتنی بدصورت نظر آسکتی ہوں ضرور لگیں اور اس بات پر غور نہ کریں کہ دیکھنے والے لوگ ان کی بدصورتی کے بارے میں کیا سوچتے ہوں گے ۔


”میں اس بارے میں صرف یہ کہوں گی کہ اس طرح سفر کرنا میرے لیے مشکل نہیں تھا ، لوگوں کا تجربہ اس سے مختلف ہو سکتا ہے مگر میں نے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کے دوران جس واحد مشکل اور پریشانی کا سامنا کیا وہ لوگوں کا بے پناہ رش تھا “۔
سمیعہ سعید نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ لڑکیوں کو کسی چیز کیلئے نہ تو رکنا چاہئیے اور نہ ہی کسی چیز سے خوفزدہ ہونا چاہئیے کیونکہ ”جب تم لوگوں کو اپنی کمزوری دکھاﺅ گی تو وہ تمہیں ڈرائیں گے “۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -