”کیا یہ لڑائی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔۔۔؟“ سنیل گروور کیساتھ لڑائی کے بعد کپل شرما خود میدان میں آ گئے، ساتھی اداکار کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

”کیا یہ لڑائی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔۔۔؟“ سنیل گروور کیساتھ لڑائی کے بعد ...
”کیا یہ لڑائی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔۔۔؟“ سنیل گروور کیساتھ لڑائی کے بعد کپل شرما خود میدان میں آ گئے، ساتھی اداکار کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما نے ساتھی اداکار سنیل گروور کے ساتھ جھگڑے کے بعد ایسی بات کہہ دی ہے کہ کسی کو بھی یقین نہیں آ رہا۔ انہوں نے سنیل کو بڑے بھائی کی طرح قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بطور آرٹسٹ اور انسان انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔

”تو میرا نوکر ہے اور۔۔۔“ کپل شرما نے سنیل گروور کیساتھ جھگڑے کے دوران کیا کہا؟ اصل حقیقت سامنے آ گئی
تفصیلات کے مطابق کپل شرما نے طیارے میں سنیل گروور کے ساتھ جھگڑے سے متعلق سامنے آنے والی خبروں سے متعلق وضاحت دینے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کا انتخاب کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ”میں اچھا وقت گزار رہا تھا کہ سنیل پاجی سے لڑائی کی خبریں سنیں، یہ خبر کہاں سے آئی۔۔۔ اس کے پیچھے کیا محرکات ہیں ... اگر میں فلائٹ میں ان سے لڑا تھا تو یہ کس نے دیکھا اور آپ کو اس بات کی معلومات کس نے دی۔۔۔ جس نے دی کیا وہ بھروسے کے قابل ہے؟“
کپل شرما نے لکھا کہ ”کچھ لوگوں کو اس طرح کی باتوں میں مزا آتا ہے۔۔۔ ہم ساتھ کھاتے ہیں۔۔۔ ساتھ گھومتے ہیں۔۔۔ میں اپنے بھائی سے سال میں ایک بار ملتا ہوں لیکن اپنی ٹیم کے ساتھ کم و بیش ہر دن گزارتا ہوں۔۔۔ خاص طور سے سنیل۔۔۔ میں ان سے محبت کرتا ہوں۔۔۔ ان کا احترام کرتا ہوں۔“


انہوں نے اپنے بیان میں ”تو تو میں میں“ کی بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا” ہاں میری ان کیساتھ تکرار ہوئی تھی۔۔۔ لیکن کیا ہم عام لوگ نہیں ہیں؟ میں پانچ سال میں پہلی بار ان پر غصہ ہوا، اتنا تو چلتا ہے بھائی۔ ہم بیٹھیں گے اور بات کریں گے کہ مسئلہ کہاں ہوا۔“
کپل شرما نے اپنے بیان میں کچھ ایسا بھی کہا جس سے یہ واضح ہو گیا کہ وہ اس معاملے کو جلد از جلد حل کرنا چاہتے ہیں اور یہ بھی نظر آتا ہے کہ وہ سنیل گروور کو اپنے شو سے جانے نہیں دینا چاہتے۔ کپل شرما کا کہنا تھا کہ ”میں بطور آرٹسٹ اور انسان انہیں بہت پسند کرتا ہوں۔۔۔ وہ میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں۔ لیکن ہر وقت اتنی منفی سوچ کیوں؟'

محبوبہ کے سامنے آنے کے بعد کپل شرما کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی، ایک ایسی شخصیت نے ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ سنا دیا کہ کپل شرما شو کی مقبولیت ہی خطرے میں پڑ گئی کیونکہ ۔ ۔ ۔
کپل نے اپنی پوسٹ میں میڈیا کو بھی آگے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ”میں اپنے میڈیا کا احترام کرتا ہوں لیکن یہاں کئی اور سنگین مسائل بھی ہیں جن پر توجہ دینی چاہئے۔ کیا میرا اور سنیل کا جھگڑا ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے؟ ہم اپنے خاندان کے بجائے ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے ہیں۔۔۔ کئی بار خاندانوں میں بھی ایسا ہوتا ہے۔ یہ ہمارا خاندانی معاملہ ہے۔۔۔ ہم اسے نمٹا لیں گے۔۔۔ زیادہ مزے مت لیا کرو۔“
یاد رہے کہ دو تین دن سے میڈیا میں یہ خبریں گشت کر رہی ہیں کہ کپل شرما کا اپنے ہی شو میں ”گتھی“ اور ”ڈاکٹر گلاٹی“ جیسے کردار ادا کرنے والے اداکار سنیل گروور سے طیارے میں جھگڑا ہوا۔میڈیا رپورٹس میں کہاگیا تھا کہ کپل نشے میں تھے اور سنیل کو برا بھلا کہا۔ بات اتنی بڑھ گئی کہ سنیل نے ان کا شو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مزید :

تفریح -