شرجیل میمن کی 15 دن کی حفاظتی ضمانت منظور، باہر بیٹھے رہنا آسان تھا مگر مقدمات کا سامنا کرنے پاکستان آیا: رہنماءپیپلز پارٹی

شرجیل میمن کی 15 دن کی حفاظتی ضمانت منظور، باہر بیٹھے رہنا آسان تھا مگر مقدمات ...
شرجیل میمن کی 15 دن کی حفاظتی ضمانت منظور، باہر بیٹھے رہنا آسان تھا مگر مقدمات کا سامنا کرنے پاکستان آیا: رہنماءپیپلز پارٹی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنماءشرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت 20 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے انہیں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ان کیلئے باہر بیٹھے رہنا بہت آسان تھا مگر وہ مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے پاکستان آئے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی 15 دن کیلئے حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 20 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائے اور ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ ضمانت ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اسی کیس میں نامزد دیگر 15 سے 16 لوگ بھی ضمانت قبل از گرفتاری پر باہر ہیں اس لئے عدالت کی جانب سے کسی قسم کی رعایت کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی

ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر تمام مقدمات جھوٹ پر مبنی ہیں اور ان مقدمات میں چوہدری نثار اینڈ کمپنی شامل ہے لیکن عدالت کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے انصاف فراہم کیا ہے۔ میرے لئے بہت آسان تھا کہ میں بیرون ملک بیٹھا رہتا لیکن میں نے عدالت کے سامنے خود کو سرنڈر کیا ہے اور اس کا مقصد ہی یہ ہے کہ مقدمات کاسامنا کر سکوں۔

مزید : قومی /اہم خبریں