درگاہ نظام الدین اولیاکے سجادہ نشین آصف نظامی اور ان کے بھتیجے سید ناظم علی نظامی نئی دہلی پہنچ گئے

درگاہ نظام الدین اولیاکے سجادہ نشین آصف نظامی اور ان کے بھتیجے سید ناظم علی ...
درگاہ نظام الدین اولیاکے سجادہ نشین آصف نظامی اور ان کے بھتیجے سید ناظم علی نظامی نئی دہلی پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں درگاہ نظام الدین اولیاکے سجادہ نشین سید آصف علی نظامی اور ان کے بھتیجے سید ناظم علی نظامی کراچی سے نئی دہلی پہنچ گئے ،انھوں نے پاکستان میں اپنی گرفتار ی کی خبروں کو مسترد کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں واقع درگاہ نظام الدین اولیاکے سجادہ نشین سید آصف علی نظامی اور ان کے بھتیجے سید ناظم علی نظامی کراچی سے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں ۔ وہ گذشتہ رات کراچی میں اپنے رشتہ داروں کے گھر پہنچ گئے تھے جہاں سے وہ پی آئی اے کی پرواز سے واپس نئی دہلی آگئے ۔نئی دہلی پہنچنے کے بعد سید آصف علی نظامی اور ان کے بھتیجے سید ناظم علی نظامی نے پاکستان میں اپنی گرفتاری کی خبروں کو مسترد کردیا اور کہاکہ وہ کراچی میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے گئے تھے۔ نظام الدین اولیاکے سجادہ نشین سید آصف علی نظامی اور ان کے بھتیجے سید ناظم علی نظامی سے بھارتی وزیر خارجہ سشما رسوار ج نے ملاقات بھی کی اور انکی خیریت دریافت کی ۔واضح رہے کہ درگاہ نظام الدین اولیاکے سجادہ نشین80 سالہ آصف نظامی اور ان کے بھانجے66 سالہ ناظم نظامی اندرون سندھ اپنے مریدین سے ملنے گئے تھے دونوں افراد جس علاقے میں تھے وہاں موبائل کوریج نہ ہونے کے باعث اپنی خیریت سے رشتہ داروں کو نہیں بتاسکے جس سے ان کی گمشدگی کا تاثر پیدا ہوگیا تھا۔گزشتہ روز بھارتی وزیر خارجہ سشما سوارج نے اپنے ٹویٹ میں کہاتھاکہ پاکستان میں لا پتہ ہونے والے 2بھارتی شہریوں سے ان کی بات ہوگئی ہے اور وہ پیر تک دلی واپس آجائیں گے۔