لال مسجد میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ وشعائر اسلام کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ، وزیر اعظم ، صدر، آرمی چیف سمیت اہم شخصیات کو دعوت نامے ارسال

لال مسجد میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ وشعائر اسلام کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ، ...
لال مسجد میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ وشعائر اسلام کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ، وزیر اعظم ، صدر، آرمی چیف سمیت اہم شخصیات کو دعوت نامے ارسال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)سوشل میڈیا پر  مقدس ہستیوں کی گستاخی کے خلاف 24مارچ بروز جمعہ کو لال مسجد اسلام آباد میں  تحفظ ناموس رسالت ﷺ و شعائر اسلام کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز  کی سرپرستی میں منعقد ہونے والی تحفظ ناموس رسالت ﷺ وشعائراسلام کانفرنس میں سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور مولانا طارق جمیل کی بھی بطور مہمان خصوصی شرکت متوقع ہے،ان کے علاوہ صدر اہلسنت والجماعت مولانا اورنگزیب فاروقی سمیت دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اور مختلف شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق  تحفظ ناموس رسالت ﷺ و شعائر اسلام کانفرنس  جمعہ کی صبح گیارہ بجے تا نماز عصر جاری رہے گی۔ خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز نے سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن،صدر اہلسنت والجماعت مولانا اورنگزیب فاروقی، سابق آرمی چیف جنرل(ر)مرزا اسلم بیگ، سابق ایم این اے مولانا شاہ عبدالعزیز،  جنرل سیکریٹری عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اسلام آباد مولانا عبدالوحید قاسمی، مولانا طیب فاروقی،مفتی منیب الرحمٰن، مفتی محمد منصور احمد،  مولانا ڈاکٹر خادم حسین رضوی، صدر شباب اسلامی پاکستان مفتی حنیف قریشی،معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹرعامر لیاقت حسین،اوریا مقبول جان، نعت خوان مفتی انس یونس، مذہبی سکالر ابتسام الٰہی ظہیر،صدر ایم ایس او اسلام آباد مفتی عبداللہ اور دیگر سے خصوصی طور پر رابطہ کرکے انہیں پروگرام میں شرکت کرنے کی دعوت دی جنہوں نے دعوت قبول کرلی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم میاں محمد نوازشریف،صدر مملکت سید ممنون حسین،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل نوید مختار کو بھی کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت نامے ارسال کئے جارہے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -