مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ رویہ بند نہ ہوا تو بھارت کے لئے کشمیرپر قبضہ برقرار رکھنا ناممکن ہوگا :فاروق عبد اللہ

مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ رویہ بند نہ ہوا تو بھارت کے لئے کشمیرپر قبضہ ...
مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ رویہ بند نہ ہوا تو بھارت کے لئے کشمیرپر قبضہ برقرار رکھنا ناممکن ہوگا :فاروق عبد اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) مودی کی مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ کارروائیاں ناقابل برداشت ، تمام مذاہب کا احترام بھارت کے لئے ضروری ہے۔ مسلمانوں کے خلاف بھارت کا متعصبانہ رویہ بند نہ ہوا تو کشمیر پر اس کے قبضے کو برقرار رکھنے کے ضمانت نہیں دی جاسکتی .

بھارتی خاتون کو نوکری کا جھانسا دے کر انسانی سمگلروں نے جنسی غلام بنا دیا
نیشنل کانفرنس کے صدر اور مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ نے کہا ہے کہ بھارت تمام مذاہب کو یکساں احترام نہیں دے رہا جو کہ مستقبل قریب میں ایک بڑے طوفان کو جنم دے گا۔بھارت میں مودی کی صورت میں ایک بہت بڑی آفت آگئی ہے جس نے پورے ملک میں آگ لگا دی ہے۔ بھارت محض ہندﺅں کا ملک نہیں ہے بلکہ تمام مذاہب کا اس پر حق ہے۔

پہلے لو میرج کی ،اب تشدد کرتا ہے ،شوہر سے تنگ خاتون کو عدالت نے دارلامان بھجوا دیا
نیشنل کانفرنس کے ہیڈکواٹرز میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ بھارت نے سیکولر ہندوستان کے نعرے کی پاسداری نہ کی تو کشمیر پر اس کاقبضہ رکھنا ناممکن ہو جائے گا۔ مودی سرکار بیرون ممالک جا کر وہاں کے سربراہان کو بھارت کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے ان سے بھیک مانگتے ہیں۔ بھارت اپنے ملک کو ٹھیک کر بھیک مانگنے اور دورے کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

مزید :

قومی -