قائد اعظم انڈسٹریل ایریا: فیکٹری کی دیوار گرنے سے 4مزدور ملبے تلے دب کر زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر) قائداعظم انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں فیکٹری کی زیر تعمیر دیوار گرنے کے نتیجے میں 4مزدور ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے نہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا بتایا گیا ہے کہ قائداعظم انڈسٹریل ایریا شان گھی فیکٹری پلی اسٹاپ کے قریب فیکٹری کی دیوار تعمیر کے دوران زوردار دھماکے سے نیچے آگری جس کے نتیجے میں دیوار کے نیچے موجود 4مزدور آفتاب ، عزیز ، اللہ دتہ اور بوٹا ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔