ٹرک کی ٹکر سے راہگیر زخمی ، ڈرائیور ٹرک سمیت فرار،زخمی ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر) لوئر مال کے علاقے میں اوز پاک کے ٹرک کی ٹکر سے راہگیر شدید زخمی ہو گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہو گیا زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا بتایا گیا ہے کہ لوئر مال کے علاقے جی سی چوک کے اوز پاک ٹرک کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والاراہگیر وکی شدید زخمی ہو گیاجسے فوری طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا نوجوان کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور کو موقع پر موجود پولیس نے حراست میں لینے کے بعد ٹرک سمیت فرار کروا دیا۔