اغواء کیس: عائشہ احد کیخلاف درخواست پر سماعت 7اپریل تک ملتوی

اغواء کیس: عائشہ احد کیخلاف درخواست پر سماعت 7اپریل تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )جوڈیشل مجسٹریٹ ندیم احمد نیازی نے اغوا ء کے مقدمہ میں ملوث حمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،فاضل جج نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7اپریل تک ملتوی کردی ۔عدالت نے فلپائنی خاتون لوری وائی پی منٹل کی درخواست پر سماعت شروع کی تودرخواست گزار فلپائینی خاتون نے عدالت کے روبرو اپنا بیان بھی ریکارڈ کروایا،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 26ستمبر 2011ء کو عائشہ احد میرے گھر میں داخل ہوئی اورگھر میں داخل ہو کراس نے میرے بیٹے کو تلاش کرنا شروع کر دیا اور بعد میں میرے بیٹے کو زبر دستی اپنے ساتھ لے گئی جس کے بعد میں نے متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ، عائشہ احد کے وکیل بابر چودھری نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے عائشہ احد کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے،مخالفین نے پولیس کے ساتھ ساز باز کر کیاغوا کے مقدمے میں ملوث کیا ہے،7سال سے مقدمہ زیر سماعت ہے جرم ثابت نہیں ہو سکا،عائشہ احد سات سال سے باقاعدگی سے عدالت میں پیش ہو رہی ہیں،عدالت سے استدعا ہے درخواست گزار کو مقدمہ سے بری کیا جائے ،عدالتی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ احد نے کہا کہ حمزہ شہباز نے جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے، مجھ ہر پریشر ڈالا جا رہا ہے کہ میں ملک چھوڑ کر چلی جاؤں، مجھے پیسوں کی آفر بھی دی جا رہی ہے کہ میں خاموش ہو جاؤں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے عدلیہ پر پورا یقین ہے مجھے انصاف ضرور ملے گا۔

Ba

مزید :

علاقائی -