احد چیمہ کی گرفتاری پراحتجاجی افسروں کیخلاف اندراج مقدمہ درخواست پر ایس ایچ او تھانہ اسلامپورہ کو جواب داخل کرنے کیلئے آخری موقع

احد چیمہ کی گرفتاری پراحتجاجی افسروں کیخلاف اندراج مقدمہ درخواست پر ایس ایچ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )سیشن عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری پراحتجاجی افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست پر تھانہ اسلام پورہ کے ایس ایچ او کو جواب داخل کرنے کے لئے آخری موقع دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج نے مقامی شہری آمنہ ملک کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر رپورٹ نہ داخل کروائی گئی تو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا،عدالت اس درخواست پر مزید سماعت 24 مارچ کو کرے گی۔

مزید :

علاقائی -