عدالت میں 7سالہ انشرا و 9 سالہ حائم کا ماں کیساتھ جانے سے انکار
لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج آصف بشیر کی عدالت میں دو بچوں کو حبس بے جا میں رکھے جانے کے کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت میں 7سالہ انشرا اور 9 سالہ حائم نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا،بچوں نے عدالت کوخو دبتایا کہ ماں انہیں پیار نہیں کرتی اوربلا وجہ مارتی ہے جبکہ ان کی ماں دوسری شادی کرنے والی ہے،عدالت نے دونوں بچوں کو والد ثاقب رزاق کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے ،بچوں کی والدہ عظمیٰ بی بی کے شوہر سے بچے لینے کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔