محمد اشرف آصف امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال مقرر

محمد اشرف آصف امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد نے ارکان جماعت اسلامی ضلع چکوال کی آرا کی روشنی میں محمد اشرف آصف کو امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال مقرر کر دیا ہے۔ ان کے پیش رو پروفیسر حمید اللہ ملک ضلعی امارت سے تین ماہ قبل از خود فارغ ہوگئے تھے اور جماعت کی ہائی کمان کو انہوں نے بتادیا تھا کہ وہ حلقہ پی پی24سے آنے والے عام انتخابات میں الیکشن لڑنے کے خواہش مند ہیں لہٰذا وہ جماعت کی ذمہ داریاں پوری نہیں کر سکیں گے۔اشرف آصف عمرے کی ادائیگی کیلئے اس وقت حجاز مقدس میں ہیں اور وہ26مارچ کو وطن واپس آکر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔