گلبر گ، رقم نکلوا کر جانے والا شہری ڈکیتی مزاحمت پر زخمی
کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے گلبرگ میں مسلح ڈاکو بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے شہری کو لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ ملزمان نے مزاحمت پر شہری کو زخمی بھی کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے واٹر پمپ کے قریب مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا،پولیس کے مطابق مضروب بینک سے کیش لے کر نکلا تھا کہ ڈاکووں نے لوٹ لیا،،اور مزاحمت پر زخمی کرکے فرار ہوگئے۔زخمی شخص کے ایک گولی لگی ہے پولیس نے زخمی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے گولی کا ایک خول تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔