ظافر زبیری قتل کیس کا حتمی چالان عدالت میں پیش

ظافر زبیری قتل کیس کا حتمی چالان عدالت میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے ظافر زبیری قتل کیس کا حتمی چالان جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روربرو جمع کرادیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو پولیس نے ظافر زبیری قتل کیس کا حتمی چالان جمع کرایا۔چالان میں عدالت کو بتایا گیا کہ واقعہ والے روز ظافر زبیری اپنے دوست ازہان کے ہمراہ ساحل سمندر گیا تھا جہاں معمولی جھگڑے پر ملزم خاور برنی نے مقتول ظافر کا قتل کیا۔عدالت میں جمع کرائے گئے حتمی چالان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم خاور برنی کو محمد رحیم سمیت واقعہ کے 2 عینی شاہدین نے شناخت کیا جبکہ مقدمے میں نامزد 3 ملزمان کو گواہان کی عدم شناخت پر رہا کردیا گیا۔چالان میں مزید بتایا گیا ہے کہ وقوعہ سے برآمد کئے گئے خول ملزم خاور برنی کیپستول سے میچ کرگئے ہیں۔۔چالان کے مطابق ملزم خاور برنی کی فائرنگ سے مقتول طافر زبیری قتل ہوا جبکہ فائرنگ سے زید نامی نوجوان زخمی ہوا۔۔ملزم خاور برنی نے ساتھیوں کے اکسانے پر فائرنگ کی۔۔چالان میں بتایا گیا کہ ملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل، غیر قانونی اسلحہ ایکٹ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا جرم بھی ثابت ہوا ہے۔۔واضح رہے کہ ظافر زبیری قتل کیس میں مرکزی ملزم خاور برنی سمیت3 ملزمان جیل میں ہیں جبکہ 2 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔