ایس ایس پی سکھر اور پولیس پارٹی کیلئے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان

ایس ایس پی سکھر اور پولیس پارٹی کیلئے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے انسداد جرائم جیسے اقدامات میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور پولیس مقابلے کے دوران بدنام زمانہ ڈاکو کی ہلاکت پر ایس ایس پی سکھر اور پولیس پارٹی کی حکمت عملی اور لائحہ عمل کو سراہتے ہوئے پانچ لاکھ روپئے انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ سکھر کی حدود میں اوستہ محمد بلوچستان سے تعلق رکھنے والے خطرناک ڈاکو حاجی جمالی جوکہ نیشنل ہائی وے سے اغواء برائے تاوان کی اکتالیس سے زائد وارداتوں میں سکھر خیرپور شکارپور پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا۔