نیب ریفرنسز میں کوئی جان نہیں، پہلے کہاگیافلیٹ میرے ہیں،پھروہی ملکیت میاں صاحب پرڈال دی،مریم نواز

نیب ریفرنسز میں کوئی جان نہیں، پہلے کہاگیافلیٹ میرے ہیں،پھروہی ملکیت میاں ...
نیب ریفرنسز میں کوئی جان نہیں، پہلے کہاگیافلیٹ میرے ہیں،پھروہی ملکیت میاں صاحب پرڈال دی،مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا ہے کہ نیب ریفرنسزمیں کوئی جان نہیں ہے ، پہلے کہاگیافلیٹ میرے ہیں،پھروہی ملکیت میاں صاحب پرڈال دی۔
کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ ہم سے پوچھتے ہیں کہ اثاثے کیسے بنائے،آپ نے کرپشن کاالزام لگایا ہے،کرپشن ثابت کریں۔
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہناتھا کہ جتنی دستاویزات پیش کی گئیں وہ ہم نے خودفراہم کیں،ان کا کہناتھا کہ 6ماہ میں کونسی چیز ثابت ہوئی جواب ڈیڑھ ماہ میں ہوگی؟۔
مریم نوازنے کہا کہ عمران خان نے تسلیم کیاکہ آف شورکمپنی ان کی ہے،عمران خان کوکہاجاتاہے نہیں نہیں تم ٹھیک ہو،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جعلی دستاویزات بھی جمع کرائیں تو بولتے ہیں ٹھیک ہے۔
مریم نوازنے کہا کہ ملک کاستیاناس کرکے جانے والااب واپسی کیلئے سیکیورٹی مانگ رہاہے۔