” عامرلیاقت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں اس پر آپ کیا کہیں گے“ صحافی کے اس سوال پر نواز شریف نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

” عامرلیاقت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں اس پر آپ کیا کہیں گے“ صحافی کے اس ...
” عامرلیاقت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں اس پر آپ کیا کہیں گے“ صحافی کے اس سوال پر نواز شریف نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بنی ہی عامر لیاقت جیسے لوگوں کیلئے ہے۔
نواز شریف احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ ”عامرلیاقت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں اس پر آپ کیا کہیں گے“ ۔ نوازشریف نے اس سوال پر ہنس کرجواب دیا اور کہا الحمدللہ وہ ن لیگ میں نہیں شامل ہوئے، عامرلیاقت نے چند سال پہلے ن لیگ میں شمولیت کی کوشش کی تھی لیکن شامل نہیں ہوئے۔ پی ٹی آئی بنی ہی عامر لیاقت جیسے لوگوں کیلئے ہے اور ایسے لوگ ہی پی ٹی آئی میں سجتے ہیں۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر ریحام خان میدان میں آ گئیں ایسی بات کہہ دی کہ سن کر عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے 
واضح رہے کہ معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اتوار کو کراچی میں عمران خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ وہ اس سے قبل ایم کیو ایم سے وابستہ رہ چکے ہیں، عامر لیاقت حسین نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وہ ساری زندگی ایم کیو ایم سے وابستہ رہے اور اب پی ٹی آئی ان کی آخری پارٹی ہے۔