بیوی کو طلاق دینے پر چچا نے بھتیجے کو قتل کردیا

بیوی کو طلاق دینے پر چچا نے بھتیجے کو قتل کردیا
بیوی کو طلاق دینے پر چچا نے بھتیجے کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں بیوی کو طلاق دینے کی رنجش پر چچا نے چھریوں کے وار کرکے بھتیجے کو قتل کردیا، ملزم موقع سے فرار، پولیس نے گرفتاری کے لیے کاروائی شروع کردی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

فیصل آباد کے علاقے تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ چک نمبر 204رب کے رہائشی لطیف نے دو روز قبل ہی گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی، جس کی رنجش پر ملزم یاسین نے اپنے بھتیجے محمد لطیف کے سینے اور ٹانگوں پر چھریوں کے 10 وار کر کے اسے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ قتل کے بعد ملزم یاسین موقع سے فرار ہو گیا۔

تھانہ مدینہ ٹائون پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاش مردہ خانہ منتقل کر دی ہے۔ مقتول محمد لطیف کے تین بیٹے حمزہ، ریحان، علی، اور ایک بیٹی نور فاطمہ ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم یاسین کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ مقتول اور اس کی بیوی دونوں اس کے بھتیجے ہیں۔