عامر لیاقت کی شمولیت پر فوزیہ قصوری بھی میدان میں آگئیں ، ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان شدید شرمندہ ہوجائیں گے

عامر لیاقت کی شمولیت پر فوزیہ قصوری بھی میدان میں آگئیں ، ایسی بات کہہ دی کہ ...
عامر لیاقت کی شمولیت پر فوزیہ قصوری بھی میدان میں آگئیں ، ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان شدید شرمندہ ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر نظریاتی کارکنوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے، انہی کارکنوں میں ایک بڑا نام فوزیہ قصوری کا بھی ہے جنہوں نے عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر انتہائی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
عامر لیاقت حسین کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبر آئی تو فوزیہ قصوری نے ٹوئٹر پر انتہائی مایوسی کا اظہار کیا اور کہا ’ ہماری میرٹ اور انصاف کیلئے 2 دہائیوں پر مشتمل جدوجہد کا ہمیں یہ نتیجہ ملا ہے، میرے پاس الفاظ ختم ہوگئے ہیں‘۔


ایک شخص نے فوزیہ قصوری سے کہا کہ زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے بعض اوقات اس طرح کے کڑوے گھونٹ بھرنے پڑتے ہیں اس لیے ہمیں مخلص رہنے کی ضرورت ہے۔


فوزیہ قصوری نے کہا کہ وہ کس چیز کے ساتھ مخلص رہیں ان شخصیات کے ساتھ جو متنازعہ ہیں یا پارٹی آئیڈیالوجی کے ساتھ؟۔


فوزیہ قصوری نے پی ٹی آئی کے سینئر رکن اور عمران خان کے مشیر خاص صاحبزادہ جہانگیر کا ایک ٹویٹ بھی ری ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے پارٹی فیصلہ بوجھل دل کے ساتھ قبول کرنے کی بات کی ہے۔ صاحبزادہ جہانگیر نے عامر لیاقت حسین کی شمولیت پر کہا کہ وہ ڈاکٹر عامر لیاقت کے فین نہیں ہیں لیکن پھر بھی پارٹی کے فیصلے پر سرتسلیم خم کرتے ہیں۔ صاحبزادہ جہانگیر نے یہ مطالبہ کیا کہ جب ہم کسی کو اپنے چیئرمین کے روبرو بٹھائیں تو ان لوگوں کو اس بات پر قائل کریں کہ انہوں نے گزشتہ کئی سال تک عمران خان کو جو گالیاں دی ہیں اس پر سرعام معافی مانگیں۔ ’ برائے مہربانی پی ٹی آئی کی ڈرائی کلیننگ مشین کا کچھ معیار قائم کریں‘۔