شاہ پور صدر: شادی کے روز دولہا کے دادا کا انتقال، بارات دلہن کے بغیر واپس
سرگودھا (ویب ڈیسک)شاہ پور کے قریبی قصبہ جلپانہ کے معروف نعت خوان صوفی محمد نواز کے پوتے کی بارات قریبی قصبہ جلال پور گئی جہاں نکاح کے بعد دیگر رسومات ادا کی جا رہی تھیں۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
انتظامات کی دیکھ بھال میں مصروف محمد نواز کا بھائی محمد ظفر اچانک وفات پا گیا۔ اس کے انتقال کی خبر سنتے ہی باراتی رخصتی کے بغیر ہی دلہن چھوڑ کر واپس چلے گئے۔
شادی والے گھر میں ماتم برپا ہوگیا۔