سمندری: اوباش کی 12 سالہ لڑکے پر تشدد کے بعد زیادتی، ملزم گرفتار

سمندری: اوباش کی 12 سالہ لڑکے پر تشدد کے بعد زیادتی، ملزم گرفتار
سمندری: اوباش کی 12 سالہ لڑکے پر تشدد کے بعد زیادتی، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک) سمندری تھانہ مرید والا کے علاقہ میں اوباش شخص نے 12 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

یوٹیوب چینل سسبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ خبریں کے مطابق نواحی گاﺅں چک نمبر 483 گ ب 12 سالہ (الف) اپنے مویشیوں کے لئے چارہ لینے کے لئے گیا، اسی دوران مذکورہ گاﺅں کا محمد راشد ولد برکت علی آگیا جس نے (الف) کو زبردستی فصلوں میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکے کا شور سن کر لوگ اکٹھے ہوگئے، زیادتی کے دوران تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔

متاثرہ لڑکے کے بھائی ذیشان جاوید کی رپورٹ پر پولیس تھانہ مرید والا نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔ مزید براں مدعی مقدمہ ذیشان جاوید کے مطابق ملزم محمد راشد اس واقعہ سے قبل دو تین بچوں کو زیادتی کا نشانہ بناچکا ہے۔